ٹھٹھہ،کے بی فیڈر میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) کے بی فیڈر میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق چلیا کے قریب کی بی فیڈر نہر میں نہاتے ہوئے 23 سالہ نوجوان حسن اللہ خان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی نعش مقامی غوطہ خوروں نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد پانی سے نکال کر ایمبولینس کے ذریعہ سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کی، جہاں سے بعد ازاں نعش ورثائ کے حوالے کردی گئی، متوفی بلوچستان کے ضلع ڑوب کا رہائشی تھا اور دوستوں کے ہمراہ تفریح کے لیے ٹھٹھہ آیا ہوا تھا کہ نہر میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :