دیر کے ترقی کے لیے دن رات ایک کر کے کام کیااور بڑے بڑے پراجیکٹس مکمل کیے ، عنایت اللہ خان

آئندہ انتخابات میں کامیاب ہو کر ترقیاتی کاموں کو وہی سے شروع کریںگے،دولت کے چمک کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کے ممبران نے دیر کے عوام کے سر فخر سے بلند کر دیے،سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی کا دیر بالامیں اجتماع سے خطاب

اتوار اپریل 19:40

ُُُُُُُُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈ رجماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ دیر کے ترقی کے لیے دن رات ایک کر کے کام کیااور بڑے بڑے پراجیکٹس مکمل کیے ۔ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہو کر ترقیاتی کاموں کو وہی سے شروع کریںگے اور اپنے پراجیکٹس کو تسلسل دیں گے ۔

جس سے خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔آئندہ انتخابات کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ حکمرانوں کے لیے یو م حساب بنادیں اور اپنی محرومیوں کا بدلہ چکانے اور تعلیم ، علاج اور انصاف کے حصول کے لیے اپنا ووٹ اسلام اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والے دیانتدار و صاحب کردار لوگوں کو دیں ۔ سینیٹ کے انتخابات میں جب نوٹوں سے بھرے بریف کیس دے کر ممبران اسمبلی کے ضمیر خریدے جارہے تھے ، جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی دیانتدار ی پر ثابت قدم رہے اور جماعت اسلامی کے ارکان کو کوئی چمک متاثر نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

دولت کے چمک کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کے ممبران نے دیر کے عوام کے سر فخر سے بلند کر دیے ۔ وہ دیر بالا میں منتخب نمائندوں اور کارکنان کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی ایک جمہوری اور دیانتدار لوگوں کی جماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم سیاست کو کاروبار نہیں اللہ کی خوشنودی کے حصو ل کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور مخلوق خدا کی خدمت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں ہوسکتی ۔عنایت اللہ خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کادیر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے ۔ہمیں جب بھی عوام نے خدمت کا موقع دیاہم نے دیرکی تعمیر و ترقی کے لیے مثالی کردار ادا کیا ۔