پشاور،تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخواشعبہ تعلیم متاثرین کے زیر انتظام پشاور اور مردان کے 700مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی پیکج دینے کی تیاریاں مکمل

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

ُُُُُُُُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخواشعبہ تعلیم متاثرین کے زیر انتظام30اپریل اوریکم مئی کو ضلع پشاور اور مردان کے 700مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی پیکج دینے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ۔پیکج کے ساتھ ساتھ تمام شرکاء کیلئے ظہرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم ،خیر اللہ حواری ،مصباح الاسلام عابد ،سکنفر خان یوسفزئی،اختر حسین ،ڈپٹی کمشنر پشاور،ڈاکٹر عمران حامد شیخ،چئیر مین تعلیمی بورڈ پشاور ڈاکٹر فضل رحمان ،صو بائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈو کیٹ خطاب کریںگے۔

تعلیمی پیکج یو نیفارم سکول بیگ اور نوٹس بک پر مشتمل ہو گا ۔یاد رہے کہ تنظیم اساتذہ ہر سال اساتذہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے تمام اضلاع اور ایجنسیوں میں ہزاروں مستحق طلباء و طالبات پیکج فراہم کرتی ہے ۔یہ بات تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے تر جمان میاں ضیاء الرحمن نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہی ہے۔