تیمرگرہ، قیام امن کے بعد علاقہ میں کاروباری سر گرمیوں کا فروغ خوش آئند ہے ،حاجی محمد رسول خان

تاجر برادری کی جا ئز ضرور یات پوری کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل برو ئے کار لاینگے،ڈسٹرکٹ ناظم دیرلویر

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ناظم دیرلویر حاجی محمد رسول خان نے کہا کہ قیام امن کے بعد علاقہ میں کاروباری سر گرمیوں کا فروغ خوش آئند ہے ،تاجر برادری کی جا ئز ضرور یات پوری کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل برو ئے کار لاینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت تالاش بازار میں253دکانوں پر مشتمل دوشخیل ٹریڈ سنٹر /پلازہ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر مشران ،عمایدین ،منتخب نمایندگا ن بھی موجو د تھے ۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈسٹر کٹ ناظم محمد رسول ،ممبران ڈسٹر کٹ کونسل سلیم خان ایڈو کیٹ ،حاجی داود سید ،حاجی نظیر محمد اور شوکت نظیر نے واضح کیا کہ دہشت گردی اور قدرتی آفات سے متا ثرہ ضلع دیرلویرمیں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ آیند ہے ،مقررین کا کہنا تھا کہ حلا ل تجارت پیغمبرانہ پیشہ ہے ،تاجر برادری ملاوٹ ،ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی سے گریز کریں ،عرب ممالک میں معاشی بحران کے بعد دیرلویر سمیت ڈویژن بھر میں بے رو ز گاری میں اضا فہ ہوا ہے ،مقامی سطح پر تجارتی سر گرمیوں کافروغ سے بے روز گاری میں کمی میں مدد ملی گئی ،ضلعی حکومت ایسی سر گرمیوں کی حوصلہ افزائی اور تاجر برادری کے مسا ئل کے حل کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :