تیمرگرہ، آنے والادور متحدہ مجلس عمل کا ،جماعت اسلامی خوشحال اور اسلامی پاکستان کے قیام کیلئے کوشاں ہے،مظفر سید ایڈوکیٹ

اسلامی انقلاب اس ملک کا مقدر ہے اسلامی نظام نافذ کئے بغیر پاکستان کے مسائل ومشکلات حل نہیں ہوسکتے ملک قدرتی وسایل سے مالامال ہے لیکن قوم کو ترکی کے طیب اردگان اور ملاشیاکی مہاتیر محمد جیسے ایمانداراور باکردار اور نڈر قیادت کی ضرورت ہے، مولانا اسد اللہ جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کی دامن سے کرپشن سے پاک اور قوم کو دیانت دار قیادت فراہم کرے گی، جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا ورکرز کنونشن سے خطاب

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) آنے والادور متحدہ مجلس عمل کا ہے،جماعت اسلامی خوشحال اور اسلامی پاکستان کے قیام کے لئے کوشاں ہے اسلامی انقلاب اس ملک کا مقدر ہے اسلامی نظام نافذ کئے بغیر پاکستان کے مسائل ومشکلات حل نہیں ہوسکتے ملک قدرتی وسایل سے مالامال ہے لیکن قوم کو ترکی کے طیب اردگان اور ملاشیاکی مہاتیر محمد جیسے ایمانداراور باکردار اور نڈر قیادت کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کی دامن سے کرپشن سے پاک اور قوم کو دیانت دار قیادت فراہم کرے گی, دیر جماعت اسلامی کا گڑھ اور دیر کے عوام نے ہمیشہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر ان پر اعتماد کا اظہارکیا نوجوانان جماعت اسلامی کا سرمایہ اور 2018کے انتخابات جتوانے میں یوتھ اہم کر دار ادا کریں گے ان خیا لات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ،امیر جماعت اسلامی لویر دیر مولانا اسد اللہ ، رکن قومی اسمبلی صا حب زادہ محمد یعقوب خان ، ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری ، ضلع ناظم لویر دیر حاجی محمد رسول خان ،جماعت اسلامی لویر دیر کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شفیع اللہ خان ، جے ائی یوتھ پاکستان کے آمیر زبیر احمد گوندل ، جے ائی یوتھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری یوسف علی ،ضلعی صدرفا روق حمید اللہ، تحصیل بلامبٹ یوتھ صدرمعراج خان ،اور مشتاق خان نے جے ائی یوتھ تحصیل بلامبٹ کے زیر اہتمام تڑون شادی ہال میں ایک بڑے ورکر زکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جے ائی یوتھ کے صوبائی صدر زبیراحمد گوندل نے کہا کہ جے ائی یوتھ جماعت اسلامی کا سرمایہ جو 2018کے انتخابات میں جماعت اسلامی کے دست وبازو بند کر انتخابات جیتونے میں اہم کردار اد اکریں گے انھوںنے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں جے ائی یوتھ کی انٹراپارٹی انتخابات ہوئے ہیں اور صرف پنجاب میں جے ائی یوتھ کے 12لاکھ نوجوانوں نے جے ائی یوتھ کی ممبر شپ حا صل کی ہے جبکہ 14ہزرار نوجوانوں کو عہدیدار منتخب کئے گئے ہیںجبکہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ 2018کے انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی پچاس فیصدٹکٹ نوجوانوں کی دی جائیگی انھوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ 2018کے انتخابات میںجماعت اسلامی کی نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لئے ہر اول دستے کا کردار اداکرنے کے لئے منظم ہوکراپنے صلا حیتوں کو بروئے کار لائے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہاکہ لویر دیر کی ترقی اورخوشحالی جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کا مرہون منت ہے انھوں جما عت اسلامی کے مرحوم رہنما ڈاکٹر محمد یعقوب خا ن کا ضلع دیر کے لئے قومی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کے کار نامے تا دیر یاد رکھی جا ئیگی انھوں نے کہا کہ بلامبٹ اریگشن منصوبہ، تیمرگرہ میڈیکل کالج منظوری اور کو ٹو ہایڈل پاور پرا جیکٹ جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کے اہم کار نامے ہیں صوبائی وزیر خزانہ نے لویر دیر کے ٹاپ تین پوزیشن حا صل کرنے والے طلباء کے اخراجات برداشت کرنے جبکہ تحصیل بلامبٹ جے ائی یوتھ کے لئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔