صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کی شاہ محمد شاہ ، سلیم ضیاء کو مسلم لیگ (ن) سندھ کا صدر، جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

پاکستان مسلم لیگ (ن) مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، عوام کی ترقی و خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے آئندہ الیکشن جیت کر پاکستان مسلم لیگ (ن) ترقی اور خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھائے گی‘شہبازشریف

اتوار 29 اپریل 2018 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شاہ محمد شاہ اور سلیم ضیاء کو مسلم لیگ (ن) سندھ کا صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امید ہے شاہ محمد شاہ کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) سندھ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انرجی بحران اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی اور خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور آئندہ الیکشن جیت کر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔ صدر مسلم لیگ (ن) ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے دیگر نومنتخب عہدیداروں کو بھی مبارکباد دی ہے۔