غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان آنے والا بھارتی شہری بی ایس ایف کے حوالے

دلوندرسنگھ کو نے اچھی میزبانی اور وطن واپس بھجوانے پرپاکستانی سکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا

اتوار 29 اپریل 2018 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) غلطی سے سرحد پارکرکے پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارت کے حوالے کردیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک رینجرز پنجاب نے غلطی سے سرحد پارکرکے پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو بی ایس ایف کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

23 سالہ بھارتی شہری دلوندر سنگھ گزشتہ برس 6مارچ کو قصور کے قریب پاک بھارت سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں آگیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قانونی عمل کے بعد پنجاب رینجرز نے واہگہ بارڈر پر دلوندرسنگھ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا، اس موقع پر دلوندر سنگھ نے پاکستان میں قیام کے دوران اچھی میزبانی اور وطن واپس بھجوانے پرپاکستانی سکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا۔