Live Updates

جلسہ گاہ میں کارکن شدید گرمی کے باعث پیاس بجھانے کیلئے پانی کی بوتلوں پر ٹوٹ پڑے

کارکنوں کی جانب سے چھینا جھپٹی سے بد نظمی دیکھنے میں آئی ، سینئر رہنمائوں نے پہنچ کر صورتحال کوکنٹرول کیا

اتوار 29 اپریل 2018 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے میں کارکن شدید گرمی کے باعث پیاس بجھانے کیلئے پانی کی بوتلوں پر ٹوٹ پڑے ، سینئر رہنمائوں نے پہنچ کر صورتحال کوکنٹرول کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسہ میں کارکنوں کی جانب سے بد نظمی دیکھنے میں آئی ، پارٹی رہنمائوں کی جانب سے جلسہ گاہ میں موجود کارکنوں میں پانی کی بوتلیں تقسیم کرنے کے لئے لائی گئیں مگر شدید گرمی کی وجہ سے کارکن بوتلوں پر ٹوٹ پڑے اور چھینا جھپٹی شروع کر دی ۔کارکن پانی کی بوتلوں کے پورے پورے کاٹن اٹھا کر لے گئے تاہم سینئر رہنمائوںنے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات