Live Updates

جلسے میں ایک سٹال پر گیس لیکج کیوجہ سے آگ بھڑک اٹھی

اتوار 29 اپریل 2018 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) مینار پاکستان میں ایک سٹال پر گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی تاہم کارکنوںنے اپنی مدد آپ کے تحت فوری قابو پا لیا ۔

(جاری ہے)

جلسے میں مختلف لوگوں کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے ۔ برگر کے ایک سٹال پر گیس لیکج کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا ۔ تحریک انصاف کے کارکنوںنے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر فوری قابو پا لیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات