پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ

اتوار 29 اپریل 2018 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 10 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چین کے ایک کمرشل بینک سے معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان کے اکائونٹ میں ایک ارب ڈالر منتقل کردئیے گئے ہیں جو آج پیر کو پاکستان کے اکائونٹ میں ظاہر ہوجائیں گے۔رقم کی اس منتقلی سے روپے پر دبا ئومیں بھی کمی آئے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر کی رقم چین کے سی بی سی بینک سے آئی ہے جو آج پیر کے روز پاکستان کے اکائونٹ میں منتقل ہوجائے گی۔