سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں پانچ افراد جاںبحق ہونے پرافسوس کا اظہار

اتوار 29 اپریل 2018 19:50

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے شگر ڈوکو کے مقام پر گھر میں آگ لگنے کے نتیجے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہونے پرسخت افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجا ت کو بلند کریں اور لواحقین کو مشکل کی گھڑی میں صبر وجمیل عطا کرے۔

انہوں نے کہا ہے اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مزید متحرک ہونے کی ضرورت ہے اور ایسے واقعات کے دوران ضروری حفاظتی اقدامات کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ایسے واقعا ت کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے کے ضائع سے بچ سکے۔سپیکر اسمبلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن امداد کو بر وقت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :