صوبائی حکومت جلسوں کے لئے سرکاری وسائل استعمال کررہی ہیں،امیر مقام

تحریک انصاف والوںنے سوات کے سرزمین اورلوگوںکواس قدرنااہل سمجھاہے کہ 9منتخب ممبران کے ہوتے ہوئے سوات سے کسی بھی فرد کوسینٹ ٹکٹ کااہل نہیںسمجھاگیا،مشیروزیراعظم

اتوار اپریل 20:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ایک طرف پورے پاکستان سے لوگ بلاکرلاہورمیںمحفل نشاط کاانعقادکیاجارہاہے جبکہ دوسری طرف ملک کی ترقی،خوشحالی اورعوام کی فلاح وبہبودکی بات ہوری ہے اوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جلسہ لاہورمیںہے اورلوگوںکولاہورپہنچانے کیلئے صوبائی حکومت سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے جس کامناسب وقت پرحساب دیناہوگا،،تحریک انصاف والوںنے سوات کے سرزمین اورلوگوںکواس قدرنااہل سمجھاہے کہ 9منتخب ممبران کے ہوتے ہوئے سوات سے کسی بھی فرد کوسینٹ ٹکٹ کااہل نہیںسمجھاگیا۔

انہوںنے کہاکہ اس انصاف والوں کی اس ناانصافی کے بعدسوات کے عوام تحریک انصاف کوکیونکرووٹ دیںگے،اقتدارمیںآکرملاکنڈڈویژن کے محرومیوںکاحقیقی ازالہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کریگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںحلقہ این ای2اورPK-2کے مختلف علاقوںباغ ڈھیری،ڈاملئی کلاگرام، کالاکوٹ،بنوڑی، پیاکل اورپرانہ چیل بشی گرام میںشمولیتی تقاریب میںکارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مختلف سیاسی جماعتوںسے جن میںتحریک انصاف،،اے این پی،،پیپلزپارٹی اورجماعت اسلامی سے لوگومستعفی ہوکرپاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کااعلان کیااورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ صوبائی حکومت کوبندوبستی علاقوں سے عوام کوبے دخل کرنے نہیںدیںگے،چیل بشی گرام جوکہ پوراگائوں متفقہ طورپرمختلف پارٹیوںسے مستعفی ہوکرمسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکی جوقابل ستائش ہے،انکے اعتمادکوکبھی ٹھیس نہیں پہنچائینگے۔انہوںنے کہاکہ ہزاروںلوگوںکی مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اس بات کااشارہ ہے کہ لوگ اپنے مسائل کاحل چاہتے ہیں جن کواپنے مسائل کاحل صرف پاکستان مسلم لیگمیںنظرآرہی ہے