این اے 40اور این ای41پر گل افضل خان اور شیخ جہانزادہ امیدوار ہونگے

اتوار 29 اپریل 2018 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے باجوڑ کا ایک حلقہ دوبارہ کم کرنے کے بعد این ای40اور این ای41پر بالترتیب گل افضل خان اور شیخ جہان زادہ کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، قبل ازیں ان دو حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے تحت باجوڑ میں ایک حلقہ کا اضافہ کیا گیا ،جسے الیکشن کمیشن نے دوبارہ کم کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :