چین پاکستان کا بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے دونوں ممالک میں متوازن تجارتی حجم کی اشد ضرورت ہے 'عرفان یوسف

سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور جلد ہی ملک میں خوشحالی آئے گی اور بے روزگاری ختم ہو جائے گی

اتوار 29 اپریل 2018 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) ایف پی سی سی آئی کا وفد گوانگڑو میںپاکستانی قونصل جنرل سے ملاقات کرئے گا۔ وفد کے اعزاز میںقونصلیٹ کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی جائے گئی۔چین پاکستان کا بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے دونوں ممالک میں متوازن تجارتی حجم کی اشد ضرورت ہے،پاکستان کی چین سے امپورٹ بڑھتی جار ہی ہے اور ایکسپورٹ کم ہو رہی ہے۔

سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور جلد ہی ملک میں خوشحالی آئے گی اور بے روزگاری ختم ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے چائنہ میں پاکستانی کاروباری برادری سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ وہ چیمبرز آف کامرس اور دیگر بزنس ایسوسی ایشن کے سربراہان سے ملاقات کے موقع پر امپورٹ سے متعلق پاکستانی کاروباری برادری کی شکایات کو بھی زیر بحث لائے گئے اور اس کے حل کے لئے تجاویز پیش کی جائے گئیں۔

دو نوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے ایف پی سی سی آئی کاوفودٹریڈ چیمبرز ،بزنس ایسوسی ایشن اور دیگر بزنس اداروں کے سربراہان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ون روڑ ون بیلٹ میں پاکستان اہم پارٹنر ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی کاروباری برادری کوایف پی سی سی آئی اور ٹریڈ باڈیز کی سفارش پر فوری چین کا ویزا مل جانا چاہیے۔

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن، بھائی چارہ اور تجارت بہت وسیع ہے۔ سی پیک جیسا میگا پروجیکٹ جس کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان چین کو بہت سی مصنوعا ت ایکسپورٹ کرتا ہے جن میں چمڑا، چمڑے کی مصنو عات، خام اون،سوتی کپڑا، کپڑے کی دیگرمصنوعات ، چینی، مچھلی،راب، خام کرومیم کے علاوہ پٹرولیم اور پٹرولیم کی مصنوعات شامل ہیںاور پاکستان چین سے کافی چیزیں امپورٹ بھی کرتا ہے جن میں صنعتوں کی مشینری ، پارٹس، کیمیکلز ، بجلی کی مصنوعات،فارماسوٹیکل پروڈکٹس، رنگ ، ربر، لوہا، سٹیل، خام روئی اور پلاسٹک پروڈکٹس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :