کراچی کے بلدیاتی اداروں کے محنت کش یکم مئی کو طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرینگے

اتوار اپریل 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام بلدیاتی اداروں کے محنت کش یکم مئی کو عالمی یوم مزدور کے حوالے سے طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرینگے ۔اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔پروگرام کے مطابق یکم مئی کوصبح 11بجے تک تمام جلوس کے ایم سی ہیڈ آفس پہنچیں گے جہاں سے ریلی ٹاور ،آئی چندریگرروڈ ،شاہین کمپلیکس سے گذرتی ہوئی آرٹس کونسل کے راستے پریس کلب میں داخل ہوگی جہاں سول سوسائٹی ،انسانی حقوق کی تنظیموں ،صحافتی تنظیموں اور لیبر فیڈریشنوں کے مشترکہ جلسہ عام سے الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ بلدیاتی ملازمین کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کرینگے ۔

اس موقع پر بلدیاتی ملازمین کے مسائل کو قرار دادوں کے ذریعے حکام بالا تک پہنچایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بلدیہ شرقی کراچی کی ریلی اسلامیہ کالج سے ملک نواز ،گل اسلام ،وارث گلناز ،جان محمد بلوچ ،یوسف خان ،اقبال شاہ اور دیگر کی قیادت میں بلدیہ غربی کی چاروں زونز کی ریلیاں منظور تنولی ،شریف خان ،راجہ عاصم شہزاد ،شکور تنولی ،ماسٹر سیموئیل ،ہارون حسن ،عبدالکریم بلوچ ،شفیق احمد ،محمد حنیف ،محمد علی کی قیادت میں ،بلدیہ غربی کی ریلی غلام حسین شاہ ،عبدالحمید ،رضا شاہ ،زین محمد ،عبدالطیف ،بنارس جدون ،اور دیگر کی قیادت میں بلدیہ وسطی کی ریلی صابر جدون ،راجہ سعید ،فاضل مسیح اور دیگر کی قیادت میں بلدیہ کورنگی کی ریلی جہانگیر شاہ ،بشیر مسیح کی قیادت میں بلدیہ ملیر کی ریلی حاجی بشیر ،عادل شاہ اور دیگر کی قیادت میں مشینری پول کی ریلی کیپٹن شبیر جدون ،لالہ عبدالجبار بلوچ کی قیادت میں کے ایم سی ہیڈ آفس پہنچیں گی جہاں استقبالیہ کیمپ میں اشرف اعوان ،اسلم خاصخیلی ،امین ریلیوی کا استقبال کریں گے ۔