کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

اتوار 29 اپریل 2018 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع کلی سردہ میں دو گرپوں میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے عادل ولد محمد اسحاق جاں بحق ہوگیا لیویز نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جاری ہے۔