شب برأت کے موقع پر شہر بھر خصوصاً قبرستانوں اور ان کے قریبی علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی اقدامات مکمل

اتوار اپریل 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ایم ڈی واٹربورڈخالد محمود شیخ کی ہدایات پر شب برأت کے موقع پر شہر بھر خصوصاً قبرستانوں اور ان کے قریبی علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی اقدامات مکمل کرلیئے گیئے ہیں ،شب برأت کے موقع پر شہر کے تمام قبرستانوں کے داخلی وخارجی راستوں پر زائرین کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کیلئے واٹربورڈ کے ٹھنڈے پانی سے بھرے ٹینکرز کھڑے کئے جائیں گے جس سے زائرین ،اور قبرستانوں کے قریب سماجی مذہبی تنظیموں کی جانب سے لگائی جانے والی سبیلوں،مساجد و خانقاہوں پر بھی پانی فراہم کیا جائے گا ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ حکام کو ایک خصوصی مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کی تھیں جس میں انہیں ہدایات کی گئیں تھیں کہ شب برأت کے موقع پر پورے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصو صی انتظاما ت کئے جائیں، تمام مساجد اور امام بارگاہوں اور قبرستان جانے والے راستوں پر مختلف مذہبی و فلاحی اداروں کی جانب سے لگائی جانے والی سبیلوں میں فراہمی آب کو یقینی بنایا جائے او ر قبرستان جانے والے راستوں کے اطراف نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھا جائے تمام مین ہولز پر کور کی مو جودگی کو یقینی بنایا جائے اور سیو ریج کے پانی کو کسی بھی مقام پر کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ قبرستان جانے والوں اور عبادت گزاروں کو اس مقدس رات میں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو، ایم ڈی واٹربورڈ نے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اراکین اسمبلی و دیگر منتخب نمائندوں آئمہ مساجد ، علماء کرام ،محلہ کمیٹیوں اور دینی و فلاحی تنظیموں کے عہدیداران سے رابطے میں رہیں ، شب برأت سے قبل شہر کے تمام علاقوں میں نکاسی آب وفراہمی آب کا جائزہ لیا جائے اور ہر گلی اور ہر محلہ میں پانی فراہم کرنے کے لئے پانی کی لائنوں اور والو و آپریشن کی کڑی نگرانی کریں ، اسی طرح سے نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھنے کئے نہ صرف نکاسی آب کی لائنوں کی دیکھ بھال کریں بلکہ نکاسی آب کی لائنوں کی صفائی اور مین ہولز کی دیکھ بھال اور ڈھکن رکھنے کے عمل کو مستقل بنیادوں پر انجام دیا جائے۔

(جاری ہے)

جہاں جہاں اوورفلو کی شکایات ہوں وہاں سیوریج کلیننگ مشین ، جیٹنگ مشین او ر افرادی قوت کے استعمال سے اپنے متعلقہ علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کورواںرکھا جائے ،،ایم ڈی واٹربورڈ کی ان ہدایات پر واٹربورڈ کے انجینئرز اور افسران نے شب برأت سے قبل تمام انتظامات مکمل کرلیئے ہیں ،واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل قبرستانوں کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹھنڈے پانی سے بھرے ٹینکرز کھڑے کرے گا جن کے ذریعے قبرستان آنے والے شہریوں اور سبیلوں سمیت مساجد و خانقاہوں کو پانی کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :