واٹربورڈ نے پاپوش نگر کے علاقہ میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر واٹربورڈ نے پاپوش نگر کے علاقہ میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے ،اوورفلو کا خاتمہ کرکے متاثرہ علاقہ سے سیوریج کے پانی کو صاف کردیا گیا ہے ، ایم ڈی واٹربورڈ نے ادارے کے انجینئرز اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاپوش نگر سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں سیوریج کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور ان مسائل کو مستقل طور پر حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں نیز سیورکلینگ و جیٹنگ مشینوں کو درست حالت میں رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :