آل سندھ بلوچستان امام بخش سر و ماما گلو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہوگیا

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) حسن اولیاء فٹبال کلب ویسٹ کے زیراہتمام حسن اولیاء فٹبال گرائونڈ ریکسر میں جاری آل سندھ بلوچستان امام بخش سر و ماما گلو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میںگلاب الیون نے ابراہیم میموریل فٹبال کلب کو1-0 سے ہرادیا۔ میچ کا آغاز تیزرفتاری سے ہوا، گلاب الیون کی جانب سے 33ویں منٹ میں سمیر نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو1-0 کردیا۔

ہاف ٹائم میں گلاب الیون کی ٹیم1-0 سے جیت رہی تھی۔دوسرے ہاف میں ابراہیم میموریل نے گول برابر کرنے کی کوشش کی ،لیکن ان کو کامیابی نہیں مل سکی۔ ریفری کی اختتامی وسل پر گلاب الیون1-0 سے سرخرو ہوکر میدان سے باہر آئی۔ دوسرے میچ میں داد میموریل نے ینگ گلوب کو1-0 سے زیر کرلیا۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں بغیر کسی گول کے برابر رہ کر میدان سے باہر آئیں۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں داد میموریل کی طرف سی49 ویں منٹ میں عبدالرشید نے گول کرکے اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلوادی۔ ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد ینگ گلوب کی ٹیم نے گول برابر کرنے کی کوشش کی ،لیکن فارڈز نے غلط نشانہ بازی کی وجہ سے گول نہیں کرسکی،ریفری نے جب اختتامی وسل بجائی تو داد میموریل1-0 سے فاتح بن کر میدان سے باہر آئی۔تیسرے میچ میں لال اسپورٹس ڈالمیا نے ینگ شاہی آباد کو 1-0سے مات دیدی۔

لال اسپورٹس ڈالمیا کی طرف سے پہلے ہاف کے 27ویں منٹ میں محمد اقبال نے گول بناکر اپنی ٹیم کی سبقت کو1-0کیا۔پہلے ہاف میں لال اسپورٹس ڈالمیا کی ٹیم1-0 سے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔میچ میں لال اسپورٹس ڈالمیا کی ٹیم1-0 سے فاتح رہی۔ چوتھے میچ میں ایاز الیون اور مومن آباد ایف سی کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

پنالٹی ککس پر ایازالیون کیماڑی نی4-3 سے کامیابی حاصل کی ۔پانچویں میچ میں شاہی فٹبال کلب نے غریب نواز ڈالمیا کو 1-0سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن گول پہلے ہاف کی24 ویں منٹ میں عمرصادق نے ا سکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 سے کامیابی دلوادی۔ ان میچوں میں ریفری دل مراد، فدا لرحمن ، ڈپٹی ریفری عادل نور، نواز علی، میچ کمشنر غلام حسین شہوار اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔