حجرہ شاہ مقیم، سرکل سروولینس ٹیم کابجلی چوروں کے خلاف چھاپے 28مگر مچھ گرفتار جبکہ معاونت میںملوث 15میٹر ریڈروں کو شوکاز نوٹس جاری

بجلی چور خواہ کتناہی بااثر کیوں نہ ہونظر اندازنہیں کیاجائیگا،الہ یار خاں ملک کو روشن کرنے کی خاطر بجلی چوری کی حوصلہ شکنی قومی ذمہ داری ہے،سرکل انجینئر

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) انچارج سرکل سروولینس ٹیم کے چھاپے ،بجلی چوری کرتے 28مگر مچھ پکڑلیے ،معاونت میںملوث 15میٹر ریڈروں کو شوکاز نوٹس جاری ،بجلی چور خواہ کتناہی بااثر کیوں نہ ہونظر اندازنہیں کیاجائیگا،ملک کو روشن کرنے کی خاطر بجلی چوری کی حوصلہ شکنی ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے، ان خیالات کااظہار سرکل انجینئر الہ یار خاں نے انچارج سرکل سروولینس ٹیم خوشنود احمد کے ہمراہ بجلی چوری میںملوث بڑے صارفین کے خلاف کیے گئے کامیاب آپریشن سے آن لائن کوآگاہ کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ سروولینس ٹیم نے دیپالپور اربن سب ڈویژن کے علاقہ میںاچانک چھاپہ مارکاروائی کے دوران مجموعی طور پر 485بجلی کنکشن چیک کیے جن میںسے 28صارفین کومختلف جدید طریقوں سے بجلی چوری کرتے پکڑلیاگیاجس میں ڈائریکٹ سپلائی ،میٹر ٹمپرنگ ،میٹر باڈی ری پیسٹنگ ،میٹر ڈیڈسٹاپ ،میٹر ریورس جیسے ہربے استعمال کیے جارہے تھے اور بھاری لوڈ بجلی کااستعمال جاری تھاانچارج سرکل سروولینس ٹیم خوشنود احمد نے بتایاکہ پکڑے گئے صارفین کے برقی آلات موقع سے ریموو کرکے محکمانہ نقصان کی مد میں پچیس ہزار یونٹس چارج کیے جارہے ہیںجبکہ انکی معاونت میں ملوث پندرہ میٹر ریڈروں کو شوکازنوٹس جاری کیے گئے ہیںجنکے خلاف محکمانہ انکوائری کے بعد بڑی کاروائی عمل میںلائی جاسکتی ہے ، انہوںنے کہابجلی چوری پرقابوپائے بغیر ملک کو روشن نہیںکیاجاسکتاجسکی خاطر ہمیںاپنی محکمانہ و قومی ذمہ داریوںکاادراک ہے، انہوںنے لیسکو اہلکاروں کو متنبہ کیاکہ معمولی مفاد کی خاطر لیسکو کانقصان ہر گز برداشت نہیںکیاجاسکتا لیسکو اہلکاران اپناقبلہ درست کرلیں ۔

متعلقہ عنوان :