کوئٹہ، مختلف بیماروں سے سالانہ ہزاروں بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ،محمو ظفر محمد

صفائی کی صورتحالبہتر بنا کر بچوں اور ماحول کو صحت مند اور بہتر بنا سکتے ہیں ،ڈپٹی کمشنر نوشکی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) مختلف بیماروں سے سالانہ ہزاروں بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں لیکن زراسی احتیاط اور صفائی سے ہم بچوں کی زندگیا بچاسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نوشکی محمو ظفر محمد شہی نے رازی ہائی سکول نوشکی میں ما ں اور بچے کی صحت کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ اونوشکی حمید بلو چ،ڈپٹی ڈی ایچ او نوشکی ڈسٹرکٹ کو آرڈینٹرنیشنل پروگرام ڈاکٹرمیر طاہر خان بادینی ،فوکل پرسن ڈاکٹرجاوید حسین،ڈی این او بیوٹریشن احتشام الحق قاضی ،نجیب بلوچ،عبدالرازق زہری نے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی نوشکی ظفر محمد شہی نے کہا کہ ہمارے ملک میں سالانہ سینکڑوں بچے موت کے منہ میں چلتے جاتے ہیں لیکن زراسی احتیاط سے بچوں کی اموات کو کم کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ دست ایک خطرناک بیماری ہے لیکن درست اور بروقت علاج ومعالجے سے اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے بلخصوص ایسی صورت میں او آر ایس کا استعمال انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اپنے گھر گلیوں سمیت تمام اجتماعی عوامی جگہوں میں صفائی کی صورتحال کو یقینی بنا کر ہم اپنے بچوں اور ماحول کو صحت مند اور بہتر بنا سکتے ہیں، آخر میں مقررنین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ڈ ی ارم کی گولیا ں اور حمل کے دوران ٹی ٹی کی ویکسن ضرور کروائیں۔

متعلقہ عنوان :