کوئٹہ ، مختلف حادثات وواقعات میں2 افراد جاں بحق، 2 افراد زخمی

اتوار اپریل 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں2 افراد ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کلی سردہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے محمد عادل کو ہلاک کر دیا اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے خانوزئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ولی محمد کو قتل کر دیا اسی طرح کوئٹہ کے علاقے شفیع کالونی میں عبدالمنان کو پنجگور میں دودہ اقبال کو زخمی کر دیا لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔