کوئٹہ ، کوئلہ کان میں زہریلی گیس کی آگ لگنے سے چار کان کن جھلس کر زخمی

اتوار اپریل 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) دکی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث آگ لگنے سے جھلس کر چار کانکن زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے میں واقع مقامی کوئلہ کان سے کانکن کوئلہ نکال رہے تھے کہ کان میں زہریلی گیس کے باعث آگ لگنے سے 4 کانکن موسیٰ کلیم، سیف اللہ، مروت اور عبدالرزاق سکنہ قلعہ سیف اللہ جھلس کر زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :