کوئٹہ ، نگران کابینہ میں قلعہ عبداللہ کو نمایندگی دی جائے،عبدالخالق وطن پال

منفی پروپیگنڈہ کے خا تمے کے لیے بلوچستان میں امن سے متعلق منصوبوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ، چیئرمین الخدمت قومی کونسل

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) الخدمت قومی کونسل کے چیئرمین عبدالخالق وطن پال نے حکومت اور اپوزیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ نگران کابینہ میں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کو نمایندگی دی جائے کویٹہ پریس کلب میں اپنے ساتھوں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عبدالخالق وطن پال نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کو نگران کابینہ میں کھبی بھی نمایندگی نہیں مل سکی نگران کابینہ میں سردار داود خان خلجی عبدالصمد خان اچکزئی سردار جمہ خان درانی کو شامل کیا جائے بلوچستان میں فورسسز اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے والوں کے عزائم اچھے نہیں فورسسز اور عوام کے درمیان قربت بڑھانے کی ضرورت یے بلوچستان میں امن سے متعلق منصوبوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ منفی پروپیگنڈہ کو ختم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :