وفاقی پولیس کی کا رروائیاں،21ملزمان گرفتار

و 235گر ام چرس ، 250گر ام ہیر وئن ، 10کین بئیر 20 شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ، مقدما ت درج

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران21ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 235گر ام چرس ، 250گر ام ہیر وئن ، 10کین بئیر 20 شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ۔تفصیلات کے مطابقتھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے اے ایس آئی عمر ان حیدر نے ملزم فیض اللہ سے 1120گر ام چرس اور اے ایس آئی گلزار نے ملزم بصارت سے 10کین بئیر کے بر آمد کرلیے ۔

تھا نہ کوہسار پولیس کے سب انسپکٹر محمد نو از نے ذیشان سے تمبا کو نو شی میں استعما ل ہو نے والے فلیو ر جبکہ ملزم محمد عبد اللہ سے 115گر ام چرس بر آمد کرلی۔تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے اے ایس آئی محمد حنیف نے ملزم نعما ن مسیح سے 20لیٹر شراب بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ تر نول پولیس کے اے ایس آئی شاہد اصغر نے ملزم عامرحسین سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کے اے ایس آئی محمد صدیق نے ملزم وحید اقبا ل سے بو لا ن رجسٹر یشن نمبر LE-2978قبضہ پولیس میں لے کر لیبا ر ٹر ی کر وانے پر ٹمپر ڈ جبکہ مزید تصدیق کر نے رجسٹر یشن بک بو گس پا ئی گئی ۔

تھا نہ سبز ی منڈی پولیس کے اے ایس آئی رشید احمد نے دھو کہ دہی میں ملوث ملزم عزت خا ن کو گرفتار کر لیا،جبکہ سب انسپکٹر امجد علی نے ملزم شاکر خا ن سے 250گر ام ہیر وئن برآمد کرلی۔ سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر حیدر علی معہ ٹیم نے بحریہ ٹا ئون بی بلا ک میں ریڈ کرکے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث 5عورتو ں اور9مردوں کو گرفتار کر کے ان قبضہ سے شیشہ ، حقہ اور فلیور بر آمد کر لیا،تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے اے ایس آئی یا سر علی نے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔