اسلام آباد،تھانہ بکوٹ کی حدو میں رات گئے ڈاکوو،ْں کا راج

یو سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی لاپرواہی اور مقامی پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتیاں معمول بن گئی اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار اپریل 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) تھانہ بکوٹ کی حدو میں رات گئے ڈاکوو،ْں کا راج ،یو سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی لاپرواہی اور مقامی پولیس کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتیاں معمول بن گئی اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تھانہ بکوٹ کی حدود ،وی سی ریالہ میں رات گئے ڈکیتیاں روزانہ کا معمول بن گیا ہے چند دن پہلے بھی ڈھوک منور آباد میں غالب عباسی اور غریب نوا ز عباسی کے گھر میں ڈاکوو،ْں نے ہلہ بول دیا اور گھر والوں کو بند کر کے مال مویشی چرانے کی کوشش کی اہل محلہ کے شور کرنے پر ڈاکو مال و مویشی چھوڑ کر فرار ہو گئے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ یوسی چیئرمین اور وائس چئیرمین کو متعدد بار درخواستیں دی ہیں تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے جبکہ مقامی پولیس کو بھی فون کیا جاتا ہے تاہم وہ بھی آج تک ڈاکوو،ْں کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکے جس سے مقامی پولیس کی لاپرواہی اور مبینہ ملی بھگت ثابت ہوتی ہے ۔

اہل علاقہ نے پولیس کے اعلی حکام سمیت حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لے کر اہل علاقہ کو ڈاکوو،ْں کے چنگل سے آزاد کرانے میں کردار ادا کریں ۔۔

متعلقہ عنوان :