حافظ آباد کے نواحی گائوں میں تیز رفتار کار اور کیری ڈبہ کے تصام، ایک شخص جاں بحق، دو شدید زخمی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں ٹبہ شاہ بہلول میں تیز رفتار کار اور کیری ڈبہ کے تصام میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیری ڈبہ نمبری FDT-1957میں عمردراز ولد احمد خان سوار ہوکر پنڈی بھٹیاں سے چنیوٹ جارہا تھا کہ ٹبہ شاہ بہلول کے قریب اسے مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کارنمبریLE-5077نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ کا ڈرائیور عمردراز موقع پر جاں بحق جبکہ کار میں سوار دو افراد محمد طارق ولد امیر خان اور عمردراز ولد کبیر خان دونوں شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :