ساہیوال،غیر قانونی ہائوسنگ کالونی کے 2مالکان کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) غیر قانونی ہائوسنگ کالونی کے 2مالکان کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں89/6-Rمیں اسامہ وغیرہ2افراد نے غیر قانونی ہائوسنگ کالونی بنا رکھی تھی اور میونسپل کارپوریشن کو نہ تو فیس جمع کرائی اور نہ ہی نوٹس جاری ہونے پر رابطہ کیا جس پر انفورسمنٹ انسپکٹر محمد منور حسین کی رپورٹ پر تھانہ فرید ٹائون نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :