پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے نکا لے گئے تمام کرپٹ سیا ستدان پی ٹی آئی نے بھرتی کر لئے، نعیم دستگیر

اتوار اپریل 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) سٹی صدر پیپلز پارٹی نعیم دستگیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کرپشن سے پاک پاکستان پیپلز پارٹی ن لیگ کی کرپشن کے خلاف تحریک کا نعرہ دم توڑ گیا پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے نکا لے گئے تمام کرپٹ سیا ستدان پی ٹی آئی نے بھرتی کر کے یہ ثا بت کر دیا کہ اب پی ٹی آئی پاکستان کی کرپٹ ترین سیا سی جماعت ہے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف گز شتہ 10سال سے کرپشن سے پاکستان اور کرپٹ سیاستدا نوں کی سیا ست کے خا تمے کا نعرہ لگا رہی پوری قوم نے دیکھ لیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے نکا لے گئے تما م کر پٹ سیاستدان فوری طور پر عمران خان نے پی ٹی آئی نے بھر تی کر کے یہ ثا بت کیا کہ اب پی ٹی آئی ہی ملک کی سب سے بڑی کر پٹ سیا سی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول سے پہلے بہت سے ایسے سیاست دان جو کسی غلط فہمی کی وجہ سے پیپلز پارٹی چھوڑ گئے تھے واپس آ جا ئیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب مین پیپلز پارٹ پوری طرح منظم ہو چکی ہے پنجاب میں بھی الیکشن 2018میں حکو مت بنا کر یہ ثا بت کر ئے گی کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی نظریا تی سیا سی جماعت ہے۔