بڑی ایل پی جی گیس کمپنیوں نے سلینڈرز گیس کے نرخوں میں کمی کر دی

لوکل گیس پلانٹس کاگیس سلینڈرز کے نر خوں میں کمی کرنے سے انکار

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) بڑی ایل پی جی گیس کمپنیوں نے سلینڈرز گیس کے نرخوں میں کمی کر دی ہے جب کے لوکل گیس پلانٹ والوں نے آپس میں پٴْول کر کے گیس سلینڈرز کے نر خوں میں کمی کرنے سے انکار کر دیا ایل پی جی گیس ڈیلرز ایسویسی ایشنمطابق بڑی ایل پی جی گیس کمپنیاں پارکو پرل،لب گیس اور او پی آئی نے گھریلو سلینڈر گیس کے نرخ میں 990 سے کم کر کے 935 روپے اور کمرشل سلینڈر ز گیس کے نرخ 3800سے کم کر کے 3600 روپے کر دیئے ہیں اس کے باوجود لوکل ساہیوال کے گیس پلانٹس اور کمپنیوں نے ابھی تک ریٹ کم نہیں کیے اور پول کرتے ہوئے کمرشل سلینڈرز ابھی 3735 روپے اور گھریلو سلینڈرز 980روپے میں فروحت کر رہے ہیں جس کے باعث گھریلو صارفین ،رکشوں اور ویگنوں والوں کو مہنگی گیس مل رہی ہے اٴْنہوں نے کمشنر ساہیوال اور ڈی سی او ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :