پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار پبلک ہیلتھ کے مضمون میں پی ایچ ڈی مکمل

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں پبلک ہیلتھ کے مضمون میں پہلی مرتبہ پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیزمیں پبلک ہیلتھ کی ریسرچ سکالر ڈاکٹر جویریا سلیم نے اپنے مقالے کاکا میابی سے دفاع کر لیا ہے۔ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر کی زیر نگرانی اپنی پی ایچ ڈی مقالے کی ریسرچ مکمل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے "high-dose vitamin D3 in the treatment of severe acute malnutrition: a multi-centre double-blind randomized controlled trial"پر کام کیا۔ ڈاکٹر جویریا کا مقالہ امریکن جرنل کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوا جس کا امپیکٹ فیکٹر 7ہے۔میڈیا کو جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے کہا کہ پاکستان میںپبلک ہیلتھ سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے صحت عامہ سے متعلق مسائل پر توجہ دینا عصر حاضر کا تقاضہ ہے تاکہ مختلف بیماریوں سے نمٹا جا سکے۔