سیالکوٹ،دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 23ہزار کیوسک سے تجاوزکرگئی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 23ہزار کیوسک سے تجاوزکرگئی۔15 مئی سے نہر مرالہ راوی لنک سمیت 63 غیر دوامی نہروں کو کھولنے کا عندیہ، تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد23514کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ ہیڈ خانکی کیلئے اخراج 13914کیوسک رہااور نہر اپر چناب کو 9600کیوسک پانی فراہمی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ مرالہ اتھارٹی کے مطابق دریائے جموں توی میں پانی کی آمد 1649کیوسک، جھیل مناور میں 767کیوسک اور دریائے چناب میں 21098کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ تاہم سندھ طاس معاہدہ کے مطابق بھارت کی طرف سے پانی کی فراہمی 55ہزار کیوسک ممکن نہ ہوسکی ہے۔ ہیڈ مرالہ اتھارٹی کے مطابق پانی کی آمد میں اضافہ کی صورتحال برقرار رہی تو 15مئی سے نہر مرالہ راوی لنک سمیت گوجرانوالہ ڈویڑن کی 63 غیر دوامی نہروں کو کھول دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :