سیالکوٹ ائیر پورٹ سے بحرین جانے والے شخص سے پستول اور گولیاں برآمد،ملزم گرفتار

اتوار اپریل 20:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) سیالکوٹ ائیر پورٹ سے بحرین جانیوالے شخص کے سامان سے پستول اور گولیاں برآمد،ملزم گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ائیر پورٹ سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ سے بحرین جانے والی نجی ائیر لائن کی فلائٹ نمبر G9-552کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر محمد احسن ظہیر ولد غلام ظہیر سکنہ میاں گڑھا دودھوچک شکر گڑھ کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے پستول اور بارہ گولیاں برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

جس پر اسے حراست میں لیکر تھانہ ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :