ْ سیالکوٹ پولیس باپ بیٹا کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پیٹی بھائی کیخلاف کاروائی سے گریزاں

پرویز خان اے ایس آئی کیخلاف شہری ظہیر الدین بابر کی درخواست پر چار ماہ گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہوسکی

اتوار اپریل 20:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) تھانہ کوتوالی میں انصاف کیلئے درخواست دینے جانے والے باپ بیٹا کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پرویز خان اے ایس آئی کیخلاف شہری ظہیر الدین بابر کی درخواست پر چار ماہ ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران اردو بازار پرانی سبزی منڈی ظہیر الدین بابر نے بتایا ہے کہ وہ تقربیاً چار ماہ قبل اپنے بیٹے کے ہمراہ تھانہ میں حصول انصاف کیلئے درخواست دینے گئے تو ان کے ملزم کی موجودگی میں اس کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسکے بیٹے عثمان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے متعلق اس کے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی اور پھر ڈی پی او اسد سرفراز خان کو ملزم کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دی جس پر چار ماہ گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہ کی گئی شہریوں کو تھانہ میں تھپڑ مارنے اور ان کی تذلیل کرنے والوں کے خلاف جب تک عملی طور پر ایکشن نہیں لیا جائیگا اس وقت تک تھانہ کلچر تبدیل نہیں ہوگا ڈی پی او سیالکوٹ پرویز خان اے ایس آئی کیخلاف قانونی کارروائی کرواتے ہوئے اسے نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کریں

متعلقہ عنوان :