اسلام آباد ، نئے بین الاقوامی ائیرپورٹ کا باضابطہ افتتاح (کل)کیاجائے گا

پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پہلی پرواز (کل)صبح گیارہ بجے نئے ائیرپورٹ پر اترے گی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) نئے بین الاقوامی ائیرپورٹ کا باضابطہ افتتاح (کل)منگل کوکیاجائے گا، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پہلی پرواز صبح گیارہ بجے نئے ائیرپورٹ پر اترے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ائیرپورٹ کا باضابطہ افتتاح (کل)منگل کوکیاجائے گا ۔توقع ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نئے ائیرپورٹ کا افتتاح کریںگے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پہلی پرواز(کل)صبح گیارہ بجے نئے ائیرپورٹ پر اترے گی جبکہ دن ساڑھے بارہ بجے قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔مکمل پروازوں کا آغاز آئندہ جمعرات سے ہوگا ۔