پی ایس ڈی پی 2018-19، سپا رکو کیلئے 4ارب 70کروڑ رو پے مختص کرنے کی تجو یز ،بجٹ دستا ویزات

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) آ ئند ہ ما لی سال کے و فا قی بجٹ کے سا لا نہ تر قیا تی پرو گرام (پی ایس ڈی پی) میں سپا رکو کیلئے 4ارب 70کروڑ رو پے مختص کر نے کی تجو یز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ دستا ویزات کے مطا بق جا ری منصو بو ں کے تحت کرا چی ، لا ہو ر اور اسلام آ با د میں پا کستان ریمو ٹ سینسنگ اسٹیلا ئٹ کیلئے 2ارب 15کروڑ مختص کیئے گئے ہیں جبکہ نئے منصو بو ں کیلئے گلگت بلتستان میں خلائی ایپلیکیشن تحقیقی مر کز کے قیام کیلئے 200ملین ، لا ہور اور کرا چی میں پا کستان ملٹی مشن اسٹیلا ئٹ کیلئے 1ارب 35کروڑ اور اسلام آ با د ، لا ہو ر ، کرا چی میں پا کستا ن خلا ئی مر کز کے قیام کیلئے 1ارب رو پے مختص کر نے کی سفا رش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :