چینی صدر کا ترقیاتی فلسفے کو برقرار رکھتے ہوئی" تین مشکل جنگوں" میں فتح حاصل کرنے پر زور

مشکل جنگوں میں اہم خطرات کے حوالے سے قبل ازوقت انتظام ، غربت کا خاتمہ اور آلودگی کی روک تھام شامل

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

ووہان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) چینی صدر شی جن پنگ نے ترقیاتی فلسفے کو برقرار رکھتے ہوئی" تین مشکل جنگوں" میں فتح حاصل کرنے پر زور دیامشکل جنگوں میں اہم خطرات کے حوالے سے قبل ازوقت انتظام ، غربت کا خاتمہ اور آلودگی کی روک تھام شامل ہیں،چینی صدر نے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی روح پر کامل عمل درآمد اور نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات پر عمل پیرا رہنے کی اہمیت پر زور دیا ۔

چائنہ ریڈیو انترنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں ، انہوں نے منگل سے ہفتے تک چین کے وسطی صوبہ ہوبے کا دورہ کیا۔ اس دورا ن انہوں نے نئے ترقیاتی فلسفے کو برقرار رکھتے ہوئی" تین مشکل جنگوں" میں فتح حاصل کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

چین کی جانب سے جن تین مشکل جنگوں کا تعین کیا گیا ہے ان میں اہم خطرات کے حوالے سے قبل ازوقت انتظام ، غربت کا خاتمہ اور آلودگی کی روک تھام شامل ہیں۔

چینی صدر نے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی روح پر کامل عمل درآمد اور نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات پر عمل پیرا رہنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ شی نے نئے ترقیاتی فلسفے کو برقرار رکھنے ، استحکام کو یقینی بناتے ہوئے ترقی کی جستجو کرنے ، تین مشکل جنگوں میں فتح کے حصول پر توجہ مرکوز کرنے اور غیر متوازن اور غیر موزوں ترقی کے حوالے سے مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

انہوں نے مختلف صنعتی اداروں کے دوروں کے دوران کہا کہ چین کے نئے ترقیاتی تصور میں جدت کو ترجیح حاصل ہے۔دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے چین کو جدت پر انحصار کرتے ہوئے اقتصادی ترقی کو فروغ دینا چاہیے کیونکہ ترقی کے پرانے ذرائع اب موثر نہیں رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی قوت حیات کی حکمت عملی زراعت ، دیہی علاقوں اور دیہی باشندوں سے متعلقہ امور کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔ شی نے چین کو درپیش چیلنجز اور مواقعوں کے تناظر میں مزید کہا کہ چین کے دو صد سالہ اہداف کا حصول آسانی سے ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے ہر چینی شہری پر زور دیا کہ وہ چینی قوم کی عظیم نشا ثانیہ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :