چین میں رواں برس ہونے والی عالمی درآمدی ایکسپو میں دنیا بھر سے صنعتی اداروں کی دلچسپی، تقریبا گیارہ سو کمپنیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) چین میں رواں برس منعقد ہونے والی عالمی درآمدی ایکسپو میں دنیا بھر سے صنعتی اداروں کی دلچسپی، تقریبا گیارہ سو کمپنیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی عالمی درآمدی ایکسپو کی انتظامی کمیٹی نے بتایا کہ دنیا بھر سے تقریبا گیارہ سو کمپنیوں نے رواں برس نومبر میں شنگھائی میں منعقد ہونے والی عالمی ایکسپو میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ تقریب کے دوران آٹو موبائل شعبے سے وابستہ پچیس معروف اداروں نے ایکسپو کی انتظامیہ کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے۔ کمیٹی کی جانب سے سینتالیس غیر نمائشی کمپنیوں بشمول ریاستی اداروں ، بڑے نجی اداروں اور غیر ملکی کمپنیوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ تقریب کے دوران انتظامی کمیٹی نے بتایا ایکسپو کے لیے رقبے کو 180,000مربع میٹرز تک توسیع دی گئی ہے جبکہ ایکسپو کے دوران پہلی بار ایک نئی مینو فیکچرنگ ٹیکنالوجی کی نمائش کی جائے گی۔