سجاد علی کے نئے گانے ’’لگایا دل‘ ‘نے بھارت میں بھی دھوم مچادی

اتوار اپریل 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’لگایا دل‘ نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی دھوم مچادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبول بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کو بھی اس گانے کی دھن اور لیرکس نے اپنا اسیر کرلیا اور انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار ٹوئٹر پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ سجاد علی کا ایک اور زبردست گانا، اس گانے کی شاعری سادہ تاہم اپنے اندر بہت گہرائی رکھتی ہے اور ساتھ میں آواز تو شاندار ہے ہی۔

یو یو ہنی سنگھ نے گانے میں سے اپنی پسندیدہ لائن ’زندگی میں پھر ہنسا نہیں بھی لکھی اور اپنے مداحوں سے کہا کہ اس گانے کو سنیں اور شیئر کریں۔جس پر سجاد علی نے بھی یو یو سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لائن ان کی بھی پسندیدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :