سٹیج کی ساتھی اداکارائیں سازشیں کرتی ہیں ‘میں آج بھی مقبول ترین ہوں‘مدیحہ شہزادی

اتوار اپریل 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) اسٹیج اداکارہ مدیحہ شہزادی نے کہا ہے کہ مجھ سے حسد کرنیوالی اسٹیج اداکارائیں سازشیں کرتی ہیں مگر میں آج بھی مقبول ترین ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں مدیحہ شہزادی نے کہا کہ میں نے تھوڑے عرصہ میں جتنا نام کمایا ہے اس سے بہت سی اداکارائیں حسد کرتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ میں مشکلات کا شکار ہوں مگر خدا کا شکر ہے کہ وہ آج تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی سے ایوارڈ لینے کی ضرورت نہیں‘ شائقین کا مجھ پر اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔