فلموں میں ہمیشہ ورسٹائل کرداروں کو ترجیح دیتی ہوں، ڈیانا پنٹے

اتوار اپریل 20:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ فلموں میں ورسٹائل کرداروں کو ترجیح دیتی ہیں اور انہیں اچھا لگتا ہے جب لوگ انہیں نوٹس کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی ایک ہی قسم کے کرداروں سے متعلق نہیں سوچا بلکہ میں ہمیشہ فلموں میں مختلف کرداروں اور کہانیوں کو ترجیح دیتی ہوں اور یہ دیکھتی ہوں کہ میرا کردار یا کہانی دلچسپ ہے یا لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گایا میرا کردار پہلی فلم سے مختلف ہے یا نہیں چاہے وہ کمرشل ہو، آرٹ یا مرکزی کردار ہو یا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ورسٹائل ہونے کی کوشش کرتی ہیں اور انہیں یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے جب لوگ انہیں نوٹس کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :