سعودی فیشن ویک کا سہرا شہزادی نورا بنت فیصل السعود کے سر

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) سعودی عرب میں منعقد ہونے والے فیشن ویک کا سہرا سعودی حکومت کے بعد 30 سالہ شہزادی نورا بنت فیصل السعود کو بھی جاتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادی نورا بنت فیصل السعود کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے لوگوں کا ثقافت سے بہت لگاؤ ہے اور ایک خاتون ہونے کے ناتے وہ اس بات کو بہت اچھی طرح سمجھ سکتی ہیں کہ یہاں ثقافت و مذہب کی کتنی اہمیت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی خواتین کی جانب عبایہ پہننے کو اگرچہ دوسرے لوگ قدامت پسندی سے تشبیہ دیتے ہیں، مگر درحقیقت یہ یہاں کی ثقافت کا حصہ ہے۔نورا بنت فیصل نے فیشن ویک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس تاریخی قدم کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہوئی، انہیں اچھا لگا کہ لوگ فیشن ویک میں ان کی تصاویر کھینچتے نظر آئے۔