’’باہو بلی 2‘‘ کی جاپان میں کامیابی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) فلم باہو بلی 2 کے فلمساز ایس ایس راجا مولی نے فلم کی جاپان میں کامیابی اور ریلیز کے 100روز مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فلم باہو بلی 2 کے فلمساز ایس ایس راجا مولی نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سینما میںفلم دیکھتے ہوئے لوگوں کے ساتھ لی گئی اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے مداحوں سے جاپان میں ملاقات کر کے بے حد خوشی ہوئی جنہوں نے فلم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔فلموں اور آرٹ کے لئے کوئی سرحد نہیں۔ فلم گزشتہ سال 29دسمبر کو جاپان میں ریلیز کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :