رقص کیلئے شوق کا ہونا ضروری ہے ‘پاکستان میں فحاشی نے رقص کو بھی بدنام کر دیا ہے‘ فلم سٹار میگھا

اتوار اپریل 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ رقص کیلئے شوق کا ہونا ضروری ہے ‘پاکستان میں فحاشی نے رقص کو بھی بدنام کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ پاکستان میں بد قسمتی سے نئے آنیوالی اداکارائیں رقص کی باقاعدہ ٹر یننگ لینے کی بجائے فحاشی اور عر یانی کا سہارا لیکر خود رقص کر نے کی کوشش کر رہی ہے جسکی وجہ رقص بھی بدنام ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے اور کام میں بہتر ی اور کامیابی کیلئے اس کا شوق ہو نا ضروری ہے اورمیں نے بھی شوق کیلئے باقاعدہ رقص کی تر بیت حاصل کی ہے اور مجھے فخر ہے کہ پاکستان میں سٹیج اور فلموں میں میرے رقص کو سب سے زیادہ پسند کیا جا تا ہے ۔

متعلقہ عنوان :