وو ہان ملاقات سے مستقبل میں چین بھارت جامع تعاون کا عظیم روڈ میپ تشکیل دیا گیا،چینی وزارت خارجہ

ملاقات چین بھارت اعلی سطحی تبادلے کے نئے مرحلے میں داخلے کی عکاس ہے ، ،بھارت "نیو انڈیا " کے ہدف کی تکمیل کے لئے جدوجہد کر رہا ہے، نائب چینی وزیر خارجہ کھونگ شوان یو

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وو ہان ملاقات چین اور بھارت کے درمیان اعلی سطح کے تبادلے کے ایک نئے مرحلے میں داخلے کی عکاس ہے ، ملاقات سے مستقبل میں چین بھارت جامع تعاون کا ایک عظیم روڈ میپ تشکیل دیا گیا ہے،بھارت "نیو انڈیا " کے ہدف کی تکمیل کے لئے جدوجہد کر رہا ہے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی کے درمیان ن کے شہر وو ہان میں ہونیوالی غیر رسمی ملاقات کے بعد چین کے نائب وزیر خارجہ کھونگ شوان یو نے چینی اور غیر ملکی صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ حالیہ ملاقات سے چین اور بھارت کے رہنماوں کے درمیان تبادلوں کا ایک نیا نمونہ وجود میں آیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین۔

(جاری ہے)

بھارت اعلی سطح کے تبادلے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے گہرائی سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے عالمی صورتحال ، چین اور بھارت کی تاریخی حیثیت ، ترقی کے مراحل اور اہم اہداف کے حوالے سے یکساں خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم ایک نئے دور سے گزر رہا ہے جبکہ بھارت "نیو انڈیا " کے ہدف کی تکمیل کے لئے جدوجہد کر رہا ہے ۔ جناب کھونگ نے کہا کہ اس اہم موقع پر وو ہان غیر رسمی ملاقات سے مستقبل میں چین ۔بھارت جامع تعاون کا ایک عظیم روڈ میپ تشکیل دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :