سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر کے بغیر شہر خاموشاں کی تشہیر کا حکم

چیف سیکرٹری صاحب اشتہار پر وزیراعلیٰ کی تصویر نظر نہ آئے، لوگوں کو اپنے پیاروں کو دفنانے کے لئے جگہ نہیں ملتی،چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس

اتوار اپریل 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ کی تصویر کے بغیر شہر خاموشاں کی تشہیر کا حکم دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ چیف سیکرٹری صاحب اشتہار پر وزیراعلیٰ کی تصویر نظر نہ آئے، لوگوں کو اپنے پیاروں کو دفنانے کے لئے جگہ نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

اتوار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلحہٰ برکی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے وزیراعلیٰ کی تصویر کے بغیر شہر خاموشاں کی تشہیر کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ چیف سیکرٹری صاحب اشتہار پر وزیراعلیٰ کی تصویر نظر نہ آئے عدالت نے طلحہٰ برکی سے پوچھا کہ آپ کن معاملات میں مداخلت کررہے ہیں طلحہٰ برکی نے کہا کہ میں صرف حلقہ میں لوگوں کے مسائل سنتا ہوں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ شاید توقیر شاہ والے کام آپ کرتے ہیں لوگوں کو اپنے پیاروں کو دفنانے کے لئے جگہ نہیں ملتی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ شہر خاموشاں کے نام سے جگہ لے رکھی ہے۔