مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت وادی کے پولیس سٹیٹ ہونے کا مظہر ہے، دفتر خارجہ

کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج سے روکنے سے بھارت کی شرمناک جمہوریت کی مضحکہ خیز حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ٹویٹ

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت وادی کے پولیس سٹیٹ ہونے کا مظہر ہے،کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج سے روکنے سے بھارت کی شرمناک جمہوریت کی مضحکہ خیز حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کشمیری رہنمائوں کو زیر حراست رکھنا اور انہیں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج سے روکنے سے بھارت کی شرمناک جمہوریت کی مضحکہ خیز حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا بھارت کی مسلسل کاروائیاں، آنسوگیس کے گولے پھینکنا اور بے گناہ کشمیری طلبا کو بے بنیاد الزامات میں قید کرنا جیسے واقعات مقبوضہ کشمیر کے پولیس سٹیٹ ہونے کی حقیقت کے مظہر ہیں۔