Live Updates

مینار پاکستان لاہور پر پی ٹی آئی جلسے کیلئے تیس ہزار کرسیاں لگائی گئیں، 160فٹ لمبا اور 60فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا پارکنگ کے لئے بھی جگہیں مختص کی گئیں‘ ٹریفک وارڈنز اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ڈیوٹی کی انجام دہی کیلئے موجود رہی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) مینار پاکستان لاہور پر ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے لئے تیس ہزار کرسیاں لگائی گئیں جبکہ 160فٹ لمبا اور 60فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا‘ پارکنگ کے لئے بھی جگہیں مختص کی گئیں‘ ٹریفک وارڈنز اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ڈیوٹی کی انجام دہی کے لئے موجود رہی۔

(جاری ہے)

اتوار کو مینار پاکستان لاہور پر تحریک انصاف کے جلسے کے لئے تیس ہزار کرسیاں لگا ئی گئیں جبکہ جلسے کے لئے ایک سو ساٹھ فٹ لمبا اور ساٹھ فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ٹریفک کی روانی کے لئے ٹریفک پلان جاری کیا گیا پارکنگ کے لئے بھی جگہیں مختص کی گئیں ٹریفک وارڈنز اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ڈیوٹی انجام دہی کے لئے موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات