کوٹ لکھپت منڈی کی 130 کنال اراضی پرکمرشل ٹاور بنانے کا منصوبہ فائنل

چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے کمرشل ٹاور ، کمیونٹی سنٹر کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا‘ 9ارب سے زائد خرچ ہوں گے‘ ذرائع

اتوار اپریل 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت منڈی کی 130 کنال اراضی پر ایل ڈی نے کمرشل ٹاور بنانے کا منصوبہ فائنل کر لیا‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے کمرشل ٹاور ، کمیونٹی سنٹر کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ تھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کمرشل ٹاور کی منظوری لی جائے گی۔

(جاری ہے)

پلان کے مطابق ارفع کریم سنٹر کی طرز پر13 منزلہ پلازہ کے ساتھ ساتھ مجوزہ اراضی پر کمیونٹی سنٹر، پارکنگ پلازہ ، فوڈ کورٹ، سنی پلیکس سینما، ہوٹل بھی تعمیر کیا جائے گاایل ڈی اے کی جانب سے منصوبے کا تخمینہ 9 ارب 95 کروڑ سے زائد لگایا گیا ہے جس میں منصوبے کے پہلے فیز میں پلاننگ، کنسلٹنٹ اور ڈیزائن بھی شامل ہوگا، گورننگ باڈی سے ان امور کی منظوری بھی لی جائے گی۔ ایل ڈی اے اون سورس سے منصوبہ مکمل کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :