انجرڈیاسر شاہ کو پی سی بی نے طلب کرلیا

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) انجری کے سبب آئرلینڈ کے بعد انگلینڈکے اہم ٹورزکیلئے اعلان کردہ سولہ رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ نہ پانے والے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اہم رکن لیگ سپنر یاسر شاہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے طلب کرلیا ہے۔ لیگ ا سپنر کو پی سی بی میڈیکل پینل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کیا ہے۔ جہاں یاسر شاہ کا فٹنس بحالی پروگرام شروع ہوچکا ہی. جس کے باعث وہ پاکستان کپ میں بھی شرکت نہیں کررہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم لیگ سپنر یاسر شاہ کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ پہلا پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔یاسر شاہ کو اسٹریس انجری کے باعث برطانیہ کے دورے کیلئے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل نے یاسر شاہ کا بحالی پروگرام شروع کردیا ہے۔ جس کے مطابق یاسر شاہ پانچ ہفتے تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رہیں گے۔ جہاں یاسر شاہ کی فٹنس پر کام کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ گیارہ مئی جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سریز بھی کھیلنی ہے۔